بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> کیویز نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دیکر سیریزجیت لی
کیویز

کیویز نے آخری ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کو شکست دیکر سیریزجیت لی

لاہور(ویب ڈیسک): کیویز نے تیسرے ٹی 20 میچ میں بھارت کو سنسنی خیر مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دے کر میچ اور سیریز 2-1سے اپنے نام کرلی۔ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 212 رنز بنا کر مہمان ٹیم کے لیے 213 رنز کا مشکل ہدف کھڑا کردیا۔میزبان کیویز ٹیم کی جانب سے کولن منرو 72، ٹم سیفرٹ نے 43جبکہ کولن ڈی گرینڈ ہوم 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو کے 2 جبکہ بھونیشور کمار اور خلیل احمد کے حصہ میں ایک ایک آئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 6 وکٹ پر 208 رنز تک محدود رہی اور 4 رنز سے میچ ہارگئی۔بھارت کی جانب سے وجے شنکر 43، کپتان روہت شرما 38 جبکہ دنیش کارتھک 33 رنز بنا کر نمایاں رہے،دنیش کار تھک ناٹ آوٹ رہے۔کیویز ٹیم کے مچل سینٹنر اور ڈیرل مچل نے بھارتی ٹیم کے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ نیوزی لینڈ کے کولن منرو کو میچ میں بہترین کارکردگی پر مین آف دی میچ اور ٹم سیفرٹ کو پلیئر آف دی سیریز قرار دیا گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*