Buy website traffic cheap

ٹاس

نیوزی لینڈ کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کیخلاف فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): ورلڈ کپ میں آج کیویز اور پروٹیز کا میچ شیڈول ہے، کیویز نے ٹاس جیت کر جنوبی پروٹیز کے خلاف فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے. آج کا میچ جنوبی افریقہ کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اگر پروٹیز آج بھی ہار گئے تو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو جائیں‌ گے. ورلڈ کپ کا معرکہ انگلینڈ میں جاری، بڑے ایونٹ کا آج بڑا میچ ہے جس میں جنوبی افریقہ کا نیوزی لینڈ سے سہ پہر ڈھائی بجے ٹاکرا ہونا تھا جو بارش کے سبب تاخیر سے شروع ہونا قرار پایا ہے اور ایک اوور کم کر دیا گیا ہے، آج کے میچ میں دونوں ٹیمیں 49 اوور کھیلیں گی۔ عالمی کپ میں جنوبی افریقن ٹیم پانچ میں سے تین میچ ہار چکی ہے۔ نیوزی لینڈ میگا ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست رہا ہے، کیویز کے خلاف ناکامی پروٹیز کو سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر کر دے گی۔