بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ معصوم بچی کیساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ
مقبوضہ کشمیر

مقبوضہ کشمیر میں 3 سالہ معصوم بچی کیساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ

لاہور(ویب ڈیسک): مقبوضہ کشمیر کے علاقے بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ محمد فیصل نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی کی حقوق کی خلاف ورزیاں بھیانک صورتحال اختیار کر گئی ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بانڈی پورہ میں 3 سالہ بچی کیساتھ زیادتی کا دلخراش واقعہ رپورٹ ہوا جو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی بھیانک صورتحال بدترین بربریت کی یاد دلاتی ہے، واقعہ پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کو پیلٹ گنز سے نشانہ بنایا گیا، پرامن مظاہرین پرپیلٹ گنز کا بےدریغ استعمال بھارتی مظالم کی عکاسی کرتا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*