آن لائن نظام فیل،ریلوے سٹیشنوں کے بکنگ سنٹر کھول دئے گئے

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)محکمہ ریلوے کا ٹکٹیں بک کرنے کے لیے آن لائن نظام بیٹھ گیا۔

وزیر ریلوے شیخ شید نے کہا کہ ریلوے آن لائن نظام میں خرابی آئی ہے اور ٹکٹ بک کرنے میں آن لائن سسٹم بوجھ نہیں اٹھا پارہا۔ریلوے کا ای ٹکٹنگ نظام بیٹھنے کے بعد راولپنڈی، ملتان، پشاور، لاہور، سکھر اور کوئٹہ میں ریزرویشن سینٹرزکی ایک ایک کھڑکی کھول دی گئی ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مسافر چاروں صوبوں کے صوبائی ہیڈ کوارٹرز کے ریلوے سٹیشنوں سے ٹکٹ حاصل کر سکیں گے اور ریلوے سٹیشنز کے بکنگ آفس صبح 8 سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہےکہ راولپنڈی،لاہور،کراچی، ملتان، سکھر،پشاوراورکوئٹہ ریلوے سٹیشنوں کے بکنگ آفس کھلے رہیں گے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے باعث نافذ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ریل سروس تقریباً 2 ماہ تک معطل رہی جسے گزشتہ روز 20 مئی سے محدود پیمانے پر بحال کیا گیا ہے۔