Buy website traffic cheap

اپوزیشن

روپے کی قدر میں کمی پر اپوزیشن نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

لاہور(ویب ڈیسک): روپے کی قدر کم ہونے پر پیپلزپارٹی نے شدید تحفظات کا اظہار کر دیا۔ شیری رحمان نے کہا مہنگائی کا طوفان آئے گا لیکن ‘عوام گھبرائے نہ’ انقلابی سرکار اپنی ہی ناکامیوں کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شیری رحمان نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ڈالر ملکی تاریخ میں بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے سے پہلے شرائط مانی جا رہی ہیں، اوپن مارکیٹ میں ڈالر اپنی قدر خود طے کرتا ہے، ماہرین کہتے ڈالر کی قدر مزید بڑھے گی۔ شیری رحمان کا کہنا تھا شیری رحمان دوسری دفعہ ڈالر کی قدر میں اتنا بڑا اضافہ دیکھا گیا ہے، امید ہے وزیر اعظم ٹی وی پر خبر دیکھ کر نوٹس لینگے۔

طلال چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو موقع دینے کیلئے ملک کا نقصان نہیں کر سکتے، عید کے بعد اپوزیشن کوئی فیصلہ کرے گی، سوچنا ہوگا کہ لاڈلہ رہے گا یا ملک کو چلانا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب سے تحریک انصاف کی حکومت آئی جی ڈی پی اور سٹاک ایکسچینج کریش کر گئی ہے، جب الیکٹڈ کو جیل میں رکھیں گے اور سلیکٹڈ کو لائیں گے تو اسی طرح کی تبدیلی آئے گی، اگر کسی سے لاڈلے کو لانے کی غلطی ہوگئی ہے تو اس غلطی کو سدھارنا ہوگا۔ طلال چودھری کا کہنا تھا کیا حکومت کو موقع دیتے دیتے پاکستان کو گرا لیں ؟ کل نیب نے ایک ایک درجن اپوزیشن اراکین کیخلاف ریفرنس دائر کیے، ہم نے کبھی موجودہ حکومت جیسے دعوے نہیں کیے بلکہ حقیقت پر مبنی بات کی۔