Buy website traffic cheap


سعودی عرب سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

لاہور(ویب ڈیسک) سعودی عرب آنے والے عمرہ زائرین اب مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ اور جدہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی کابینہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ لاکھوں عمرہ زائرین اب پورے ملک میں آزادانہ گھوم پھر سکیں گے، سعودی حکومت کی جانب سے یہ اقدام ملک میں سیاحت کو بڑھانے اور معیشت کو مزید مضبوط کرنے کے لئے اُٹھایا گیا ہے۔ایکسپریس کے مطابق واضح رہے اس سے پہلے عمرہ زائرین کو مکہ، مدینہ اور جدہ سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی تاہم اب سعودی کابینہ نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے عمرہ زائرین کو دیگر شہروں میں بھی جانے کی اجازت دے دی ہے۔یاد رہے کہ ہرسال فریضہ حج اور عمرہ ادا کرنے لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کا رخ کرتے ہیں۔