Buy website traffic cheap


دنیا کا سستا ترین فولڈ ایبل فون منظر عام پر آگیا

لاہورویب ڈیسک)‌ سنہ 1980 کی دہائی میں کولمبیا کے ڈرگ مافیا کے بے تاج بادشا پابلو ایسکوبار کے بھائی نے سام سنگ ، ہواوے اور موٹورولا کے مقابلے میں فولڈ ہونے والا انتہائی سستا اسمارٹ فون لانچ کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق : جدید ترین فولڈایبل اسمارٹ فونز قیمت کے لحاظ سے بہت کم لوگوں کی پہنچ میں ہیں اور موٹورولا کافولڈ ہونے والا فون موٹورولا ریزر 1500 ڈالرز جب کہ سام سنگ گلیکسی فولڈ 1980 ڈالرز اور چینی کمپنی ہواوے کا میٹ ایکس 2400 ڈالر ز میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔ تاہم، پابلو ایسکوبار کے بھائی “روبرٹو ڈی جیسز ایسکوبار گویریا ” نے ایپل کو شکست دینے کے لیے اب “ایسکوبار فولڈ ون “کے نام سے اسمارٹ فون لانچ کیا ہے جس کی قیمت انتہائی کم یعنی صرف 350 ڈالرز رکھی گئی ہے اور یہ دنیا بھر میں کہیں بھی قابل استعمال ہوگا۔

مذکورہ فون کی ویب سائٹ اور تشہیری ویڈیو کے مطابق فون 7.8 انچ کی ایمولڈ (AMOLED) ایف ایچ ڈی اسکرین اور اینڈرائیڈ پائی 9.0 پر مشتمل ہے جب کہ یہ فون جدید ترین کولکوم اسنیپ ڈریگن 8 سیریز کی چپ سیٹ کے ساتھ16 اور 20 میگا پکسلز کے دو کیمروں سے لیس ہے۔ایسکوبار کمپنی کے سربراہ اولوف گسٹافسن نے ٹیکنالوجی ویب سائٹ سی نیٹ کو ای میل کے ذریعےبتایا ہے کہ انہوں نے ریٹیلرز اور ہول سیلرز کے تمام تر منافع کو ختم کرکے صارفین کو فائدہ پہنچایا ہے۔

یاد رہے کہ ایسکوبار کمپنی 1984 میں برطانیہ میں قائم کی گئی جبکہ اس کے فون ہانگ کانگ میں ذیلی کمپنی پابلو فون لمیٹڈ کے ذریعے تیار کیے جا رہے ہیں۔ گسٹافسن کا کہنا ہے کہ ان کا جدید ترین فون ایسکوبار فولڈ 1 خصوصیات اور جدت کے اعتبار سے امریکی کمپنی ایپل اور سام سنگ سے بہت آگے ہے۔ پابلو ایسکوبار کا نام 80 کی دہائی میں کولمبیا میں عام افراد کے لیے ہیرو جب کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا جب کہ ایسکوبار کی مافیا کی جڑیں امریکا تک پھیلی ہوئی تھیں۔ گسٹافسن کا کہنا ہے کہ وہ جلد مزید جدید ترین ڈیوائسز بھی لانچ کریں گے اور امریکی کمپنی ایپل کو شکست دے دیں گے۔ دوسموں والے ایسکوبارفولڈ 1 کے 128 جی بی میموری والے اسمارٹ فون کی قیمت 350 ڈالرز جب کہ 512 جی بی فون کی قیمت 500 ڈالر رکھی گئی ہے تاہم اگر کسی صارف کو یہ پسند نہیں آتا تو فی الحال واپسی یا ری فنڈ کی سہولت نہیں رکھی گئی ہے۔