بنیادی صفحہ -> Uncategorized -> رپورٹ -> حلقہ اربابِ ذوق ، لاہور، کا ڈاکٹرامجد طفیل کی صدارت میں ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

حلقہ اربابِ ذوق ، لاہور، کا ڈاکٹرامجد طفیل کی صدارت میں ہفتہ وار تنقیدی اجلاس

لاہور(ویب ڈیسک): حلقہ اربابِ ذوق ،لاہور،رواں سیشن کا31 واں اجلاس سیکرٹری حلقہ عقیل اختر اور جوائنٹ سیکرٹری بابرریاض نے پاک ٹی ہاؤس، لاہور میں منعقد کرایا جس کی صدارت ڈاکٹرامجدطفیل نے کی۔بابر ریاض کی پیش کردہ گزشتہ اجلاس کی کاروائی کی توثیق کے بعد صاحبِ صدارت نے اجلاس کا باقاعدہ آغاز کیااورشاذیہ مفتی کو اپنی نظم ’’ایک پرائی شام‘‘پیش کرنے کی دعوت دی ۔ نظم کے بعد پیش کی گئی تخلیقات میں آدم شیر کاافسانہ ’’غیردلچسب کہانی‘‘اورعبیرہ احمد کی غزل جس کا مطلع یوں تھا’’تاکِ تازہ پر ادائے تازہ تررکھ دیجیے۔۔۔کُچھ نہ کُچھ بخشش صبا کے ہاتھ پر رکھ دیجیے‘‘شامل تھیں۔پیش کردہ تینوں تخلیقات کے عیوب و محاسن پر حاضرین کی طرف سے بھرپور تنقیدی گفتگو کی گئی اور مجموعی طور پر تینوں تخلیقات کو کامیاب قرار دیا گیا۔ گُفتگو میں حصہ لینے والوں میں ڈاکٹر مختار احمدعزمی ، باقی احمد پوری، شفیق احمد خان، شہزاد ملک، سلیم سہیل، حمید رازی، عقیل اختر، جنید رضا، قاضی ظفراقبال،آفتاب جاوید، واصف اختر، فرح رضوی، شاذیہ مفتی، روبیہ جیلانی، عثمان امجد، میاں شہزاد،راشد طفیل، کنور عبدالماجد، حیدرعدیل،محمد جمیل، قاضی ارشد ، کامران نذیر، جواد احمد وغیرہ شامل تھے۔ اِس تنقیدی اجلاس میں شاعروں، ادیبوں اور حلقہ کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اجلاس کے آخرمیں سیکرٹری حلقہ نے صاحب صدارت ، تخلیق کاروں اورحاضرین سے اظہارِتشکر کیا جس کے ساتھ ہی یہ تنقیدی اجلاس اختتام پذیر ہو گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*