Buy website traffic cheap

سیریز

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ون ڈے سیریز کا آغاز

ابوظہبی (ویب ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے بعد 3ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز (آج) بدھ سے شروع ہوگی. تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ڈے اینڈ نائٹ میچ شیخ زید سٹیڈیم ابو ظہبی میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر3 بجے شروع ہوگا۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے کھیلی جانیوالی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی.
پاکستان نے اب تک مجموعی طور پر نیوزی لینڈ کیساتھ 103 میچ کھیلئے جن میں سے 53پاکستان اور 47نیوزی لینڈ نے جیتے ،2میچز بغیر کسی نتیجے جبکہ ایک میچ ٹائی ہوا۔ دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ون ڈے 9نومبر کو ابوظہبی میں ہی کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے11نومبر کو دبئی میں کھیلا جائیگا۔