Buy website traffic cheap

بدترین

پاکستان کا نام دنیا کے 10 بدترین ممالک کی فہرست میں شامل کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): روسی سائبر سیکیورٹی کے ادارے کیسپر اسکائے نے سائبر سیکیورٹی کے حوالے سے پاکستان کو دنیا کے 10 بدترین ممالک میں شامل کرلیا ہے، ممالک کی اس فہرست میں بھارت کا نمبر پاکستان سے بھی اوپر ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روسی سائبر سیکیورٹی کے ادارے کیسپر اسکائے نے دنیا بھر کے 10 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں سائبر سیکیورٹی سب سے کم ہے، ان ممالک میں انٹرنیٹ صارفین سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔تحقیق میں دنیا کے صرف 60 ممالک کو شامل کیا گیا کیونکہ ان کے اعدادوشمار مکمل اور باآسانی دستیاب ہیں، ادارے نے 10 ایسے ممالک کی فہرست جاری کی ہے جن میں انٹرنیٹ صارفین کا ڈیٹا چاہے موبائل، کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ سے استعمال کیا جائے، سب سے زیادہ غیر محفوظ ہیں۔فہرست میں بنگلادیش سرفہرست ہے، جہاں تقریباً 36 فیصد انٹرنیٹ صارفین پر سائبر حملے ہوئے، دوسرے نمبر پر نائیجیریا رہا، جہاں 28.5 فیصد صارفین پر سائبر حملے ہوئے، ایران 28.07 فیصد کے ساتھ تیسرے، تنزانیا 28 فیصد کے ساتھ چوتھے، چین 25.6 فیصد کے ساتھ پانچویں اور بھارت 25.2 کے ساتھ چھٹے نمبر پر رہا۔روسی سائبر سیکیورٹی کے ادارے کی فہرست کے مطابق سائبر حملوں سے غیر محفوظ ممالک کی فہرست میں پاکستان ساتویں نمبر پر ہے جبکہ انڈونیشیا آٹھویں، فلپائن نویں اور الجزائر دسویں نمبر پر ہیں۔