Buy website traffic cheap


کرونا وائرس ؛ حکومت نے پروازوں کی آمدورفت پر دوبارہ پابندی عائد کردی

لاہور(ویب ڈیسک) خطرناک کرونا وائرس کے باعث پاکستان نے چین سے پروازوں کی آمدورفت پر دوبارہ پابندی عائد کردی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفرمرزا کا کہنا ہے کہ چین سے آنے والی اور پاکستان سے چین جانے والی تمام پروازوں پر پابندی عائد کردی گئی۔ وفاقی سیکرٹری ہیلتھ کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے موثر اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، حکومت نے یہ فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا ہے۔