بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ آج کھیلا جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان اور میزبان انگلینڈ کے درمیان 5 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج ساوتھ ہیمپٹن میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق : ورلڈ کپ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم کا بڑا امتحان آج انگلینڈ کے خلاف ساوتھ ہیمپٹن میں ہوگا، جہاں دونوں ٹیمیں دوسرے ایک روزہ میچ کیلئے میدان میں اتریں گی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 3 بجے شروع کیا جائے گا –

شعیب ملک نے دس دن کی چھٹیوں کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ شعیب ملک کا کہنا ہے کہ انگلینڈ نمبر ون ٹیم ہے، تگڑی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دوسرا میچ بھی بارش کے باعث متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔

اس سے قبل اوول میں ہونے والا پہلا ایک روزہ میچ فقط 19 اوورز کے بعد ہی روکنا پڑا اور بارش کے باعث بے نتیجہ رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*