بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج قرض معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آج قرض معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات آج ہوں گے جس دوران قرض معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی اور امید ہے آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول ایگریمنٹ طے پا جائے گاتاہم اگرمعاہدہ طے نہ پایا تو الگ الگ پریس ریلیزجاری کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق : معاہدہ طے پانے پروزارت خزانہ اور آئی ایم ایف حکام مشترکا پریس کانفرنس کریں گے،پاکستان کو 3 سالہ قرض دیا جائے گا،قرض معاہدے کی شرائط پرپاکستان شروع میں عمل درآمد کرے گا۔پاکستان کو 6 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض ملنے کی توقع ہے، بجلی اورگیس کی قیمتیں سال میں 2 مرحلوں میں بڑھائی جائیں گی،بجٹ خسارے کو 4.5 فیصد تک محدود کیا جائے گا، ایف بی آر کا ریوینیو ٹارگٹ 5300 ارب روپے تک مقرر کیا جائے گا، اگلے بجٹ میں 700 ارب روپے کے نئے ٹیکسز لگائے جائیں گے۔

ذرائع وزارت خزانہ کا کہناتھا کہ شرح سود 12 فیصد تک لائی جائے گی،حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول نہیں کرے گی، تنخواہ پر ٹیکس کی شرح کو جون 2018 کی شرح سے لاگو کیا جائے گا، خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کا پلان آئی ایم ایف کو دیا جائیگا، توانائی سمیت متعدد شعبوں میں سبسڈی ختم کی جائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*