بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پاکستان نے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کردیا
ورلڈکپ

پاکستان نے ورلڈکپ کے لیے 15 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ سکواڈ میں 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ سرفراز احمد قومی ٹیم کےکپتان ہوں گے۔ ڈاکٹرز نےشاداب خان کو کلیئر کر دیا ہے وہ ورلڈ کپ کھیلیں گے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم میں 3 تبدیلیاں کر رہے ہیںِ فہیم اشرف ، عابد علی اور جنید خان کو ورلڈ کپ سکواڈ سے آوٹ کر دیا گیا ان کی جگہ محمد عامر، وہاب ریاض اور آصف علی ٹیم کاحصہ ہوں گے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد ہی ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی قیادت کریں گے، ڈاکٹرز نے شاداب خان کے ٹیسٹ کے بعد کلئیر قرار دے دیا ہے، اب وہ ورلڈ کپ میں پرفارمنس دکھائیں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*