Buy website traffic cheap

جنرل میجر جنرل آصف غفور, بھارتی آرمی چیف

” بھارتی آرمی چیف عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کررہے ہیں “

لاہور(ویب ڈیسک): پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ بھارتی آرمی چیف عوام کو خوش کرنے کیلئے بیان بازی کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول کے حوالے سے بھارتی آرمی چیف اپنی عوام کو خوش کرنے کے لیے بیان بازی کر رہے ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف منوج موکنڈ نراوانے کے یہ بیانات معمول کی ہرزہ سرائی ہے۔ بھارتی بیانات اندرونی معاملات سے نظر ہٹانے کی کوشش ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا اشارہ بھارت میں ہونے والے مظاہروں کی طرف ہے جہاں پر شہریت کے معاملے پر متنازعہ قانون کی منظوری کے بعد ملک بھر میں احتجاج جاری ہے، اس احتجاج نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے، احتجاج کے باعث اب تک 35 کے قریب افراد ہلاک ہو چکے ہیں، ملک بھر کی جامعات سمیت بھی سراپا احتجاج ہیں۔ بھارت گزشتہ چھ سات ماہ سے جنگی بیانات دے کر مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم کو بھی چھپانا چاہتا ہے تاکہ یہ وادی کی صحیح صورتحال دنیا تک نہ پہنچ سکے۔ اس سے قبل بھارتی آرمی چیف نے گیدڑ بھبکی لگاتے ہوئے کہا تھا کہ انڈین پارلیمنٹ اگر چاہے تو آزاد کشمیر بھی ہمارا ہوسکتا ہے۔