Buy website traffic cheap

افواجِ پاکستان

افواجِ پاکستان کو ہائی الرٹ کردینا چاہیے

لاہور(ویب ڈیسک): دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعیم خالد لودھی نے کہاہے کہ ہمار ی افواج چوکس ہیں، بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیاجائیگا ،پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں اوربھارتی میڈیا پر جس قسم کاماحول بنایا گیاہے توایسی صورت میں ہمیں آج رات ہی افواجِ پاکستان کو ہائی الرٹ کردینا چاہئے ۔ نعیم خالد لودھی نے کہا کہ پچھلے دوسالوں سے بھارتی فوج نے جو ظلم برپا کیاہواہے توکیا کشمیر ی ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈالیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان نے یہ کرنا ہوتا تو یہ کس طرح ممکن تھا کہ ایک طرف افغانستان کامسئلہ حل ہونے جارہاہے اوردوسری طرف سعودی ولی عہد پاکستان میں آرہے ہیں، یہ بہت نازک حالات ہیں ، مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فوج پر حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے ، بھارت کوچاہئے کہ اس واقعہ کی تحقیقات کروائے اورپاکستان کو بھی اس میں شامل کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کو ایک سال سے سرجیکل سٹرائیک کی دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں اوربھارتی حکومت پربھی بہت زیادہ دباﺅ ہے کہ آپ باتیں بہت کرتے ہیں لیکن کرتے کچھ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں اوربھارتی میڈیا پر جس قسم کاماحول بنایا گیاہے توایسی صورت میں ہمیں آج رات ہی فوجوں کو ہائی الرٹ کردینا چاہئے اور ہر قسم کی تیاری کرکے رکھنی چاہئے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری فوجیں چوکس ہیں ، بھارت نے کوئی غلطی کی تو منہ توڑ جواب دیاجائیگا ۔