Buy website traffic cheap


پاکستان نے آسٹریلیا اے کیخلاف تین وکٹ کے نقصان پر 336 رنزبنالیے

لاہور(ویب ڈیسک): آسٹریلیا اے کے خلاف ٹور میچ میں پاکستان نے تین وکٹ پر336 رنز بنا لیے ہیں.

پرتھ میں تین روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا اے کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، شاہینوں کو تیرہ رنز پر پہلی وکٹ کا نقصان اٹھانا پڑا جب کپتان اظہر علی گیارہ رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ میدان بدر ہونے والے دوسرے بلے باز حارث سہیل تھے جو صرف اٹھارہ رنز بنا سکے، اوپنر شان مسعود نے ٹوٹل میں بائیس رنز کا اضافہ کیا۔ بابر اعظم اور اسد شفیق نے ذمہ داری دکھائی، چیف سلیکٹر اور ہیڈکوچ مصباح الحق کو سینئرز ہی نہیں جونیئر کھلاڑیوں پر بھی مان ہے، کہتے ہیں کہ ٹیلنٹ کی کمی نہیں، اسے بہتر انداز میں پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ ناٹ آؤٹ بابر اعظم 157 اور اسد شفیق 119 رنز یعنی تین وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز سے آج پہلی نامکمل اننگز شروع کریں گے۔