Buy website traffic cheap


چین پاکستان کو سعودی طرزپرامدادی پیکج کن مشکل شرائط پر دیگا، اہم تفصیلات آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ ، تاجروں اوروزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں. پاکستانی وفد کو چینی حکومت سے سعودی عرب کی طرزپر امدادی پیکج ملنےکی امید ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے امدادی پیکج کا اعلان نہیں کیا گیاجس کے اثرات سٹاک ایکسچینج پر دیکھے جاسکتے ہیں. آج صبح سے پاکستان سٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں آٹھ سو زائد پوائنٹس گرچکے ہیں. چینی میڈیا دعوٰی کررہا ہے کہ اگرچہ پیکج کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن ملنے کی صورت میں اس رقم کو مؤثرطورپر استعمال کرناسب سے بڑی شرط ہوگی. پاکستان کو اپنی معیشت کو ٹھیک کرناہوگا. لوگوں کو خط غربت سے نکالنے کیساتھ ساتھ بیرون قرضوں اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بھی کم کرناہوگا. پاکستان کو اپنے سب سے بڑے مسئلے برآمدات میں کمی کو بھی حل کرناہوگا. پاکستانی حکام توقع کررہے ہیں کہ چین کی جانب سے سعودی عرب کی طرح 6 ارب ڈالرزتک کی امداد مل جائیگی.