بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> نیوزی لینڈ حملے پر پاکستان نے کن الفاظ میں مذمت کی آپ بھی دیکھیں

نیوزی لینڈ حملے پر پاکستان نے کن الفاظ میں مذمت کی آپ بھی دیکھیں

نیوزی لینڈ مسجد میں حملہ جمعہ کی نماز کے وقت پیش آیا، پاکستان نے بھرپور مذمت کردی اور تعین کرنے اور تفصیلات جانچنے کا کہہ دیا

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں ہونے والی مسجد میں فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان نے نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مسجد میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گرد حملے کی تفصیلات معلوم کی جارہی ہیں جب کہ پاکستانی ہائی کمیشن نقصانات کے جائزہ کیلئے مقامی حکام سے رابطے میں ہے۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہرکرائسٹ چرچ کی مساجد میں فائرنگ سے 27 افراد جاں بحق اورمتعدد زخمی ہوگئے جب کہ دورہ پرموجود بنگلادیشی کرکٹ ٹیم بھی اس حملے میں بال بال بچ گئی

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*