Buy website traffic cheap


پاکستانی کرکٹ ٹیم نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں بقیہ دونوں میچوں میں سے کم سکور کیا لیکن اس کے باوجود ون ڈے کرکٹ میں تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔ پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز سکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نوٹنگھم میں کھیلے گئے انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں بابر اعظم کی سنچری اور فخر زمان کے ساتھ ساتھ محمد حفیظ کی نصف سنچری کے باوجود پاکستانی ٹیم اختتامی اوورز میں زیادہ تیز رفتاری سے رنز نہ بنا سکی اور گزشتہ میچوں کی نسبت کم سکور کیا۔ پاکستان نے میچ میں مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340رنز بنائے، دیگر دو میچوں کی نسبت کم سکور کے باوجود پاکستانی ٹیم نے ون ڈے کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
پاکستان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز سکور کرنے والی دنیا کی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ پہلا میچ بارش کی نذر ہونے کے بعد پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 361 رنز بنائے، تیسرے میچ میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 359 رنز بنائے جبکہ چوتھے میچ میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 340 رنز کا مجموعہ، سکور بورڈ پر سجایا۔

گزشتہ روز انگلینڈ نے چوتھے ون ڈے میچ میں پاکستان کی طرف سے دئیے گئے ہدف کو پورا کر کے پاکستان کے لگاتار تین میچوں میں 340 یا اس سے زیادہ رنز سکور کرنے کا ریکارڈ برابر کر دیا تاہم پاکستان کو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ٹیم کا درجہ حاصل رہے گا۔