بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پاکستان کیخلاف سیریزسے قبل ہی انگلش کھلاڑیوں کے چھکے چھوٹ گئے
سیریز

پاکستان کیخلاف سیریزسے قبل ہی انگلش کھلاڑیوں کے چھکے چھوٹ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان این مورگن نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ورلڈکپ 2019ءکی بہترین ٹیموں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم نے چیمپیز ٹرافی میں بھی انتہائی شاندار کھیل پیش کیا تھا، اس لئے ان کیساتھ انتہائی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی ۔این مورگن 30 مئی سے شروع ہونے والے ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو انتہائی مضبوط امیدوار سمجھتے ہیں اور اسے میگا ایونٹ جیتنے کیلئے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ورلڈکپ سے پہلے ان کیخلاف سیریز کے منتظر ہیں جس میں انتہائی مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی۔مورگن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لئے بھی خوش آئند ہے، ہمیں گرین شرٹس سے مقابلوں کی صورت میں حقیقت میں ایک بہت اچھی اور مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے اور اس وقت چیمپئنز ٹرافی بھی ان ہی کے پاس ہے اور انگلینڈ کی سرزمین پراسے جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم نے انتہائی عمدہ کارکردگی پیش کی تھی، اس لئے ہم ان کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔مورگن کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف سیریز سے موسم گرما کے طویل سیزن کا آغاز ہمارے لئے بھی خوش آئند ہے، ہمیں گرین شرٹس سے مقابلوں کی صورت میں حقیقت میں ایک بہت اچھی اور مسابقتی کرکٹ کھیلنے کو ملے گی، پاکستان ورلڈ کپ کیلئے دوسری یا تیسری فیورٹ ٹیم ہے اور اس وقت چیمپئنز ٹرافی بھی ان ہی کے پاس ہے اور انگلینڈ کی سرزمین پراسے جیتنے کیلئے پاکستانی ٹیم نے انتہائی عمدہ کارکردگی پیش کی تھی، اس لئے ہم ان کے خلاف سیریز کے منتظر ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*