بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ
ٹاس

پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر انگلینڈ کیخلاف پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے.پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے محمد عامر کی جگہ یاسرشاہ کو کھلایا گیا ہے. انگلش ٹیم کو معین علی اور جیسن رائے کی خدمات دوبارہ حاصل ہو گئی ہیں جنہوں نے بالترتیب پسلی اور کمر کی تکلیف سے نجات حاصل کرلی ہے اور اب وہ جو ڈینلی اور جیمز وینس کی جگہ سنبھال کر انگلش ٹیم کو مکمل مستحکم کر دیں گے البتہ مارک ووڈ کو تیسرے ون ڈے میں برسٹل پر چانس ملنے کی توقع ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے خراب موسم کے باعث محض 19 اوورز تک جاری رہا لیکن یہ بات مختصر سی مدت میں واضح ہو گئی کہ پاکستانی ٹاپ آرڈر بیٹسمین ابتدائی اوورز میں سٹروکس کھیلنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں جس کی وجہ سے 2017 کی چیمپئنز ٹرافی کے بعد ابتدائی دس اوورز کے کھیل میں سست روی کے اعتبار سے پاکستان کا افغانستان کے بعد دوسرا نمبر ہے اور گرین شرٹس کا اس دوران 4.29 کا سکورنگ ریٹ انگلش حریفوں سے کم و بیش دو رنز پیچھے ہے۔ اگر ایجیز باؤل کی وکٹ کو دیکھا جائے تو یہ مختصر فارمیٹ کے میچوں کیلئے سخت مگر سیدھی ہوتی ہے جس پر رنز کی فراوانی حیران کن امر نہیں۔ اس میچ کے دوران بھی بارش کے خطرات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو دن کے مختلف اوقات میں متوقع ہے لیکن ساتھ ہی سورج کے چمکنے کا امکان اس بات کو واضح کرتا ہے کہ اس میچ میں اوول جیسے حالات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور مجموعی طور پر موسم کے اثرات کھیل پر منفی اثرات مرتب نہیں کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*