Buy website traffic cheap

زرِمبادلہ, پاکستان, ٹاک مارکیٹ

پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): ملکی زرمبادلہ ذخائر 8 ماہ کی بلند ترین سطح 16 ارب ڈالر کے قریب پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق درآمدات کو لگام ڈلنے اور بیرونی سرمایاکاری میں اضافے کے ساتھ اب زرمبادلہ ذخائرمیں بھی بہتری آنے لگی، سٹیٹ بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 15 ارب 99 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال صرف سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 1 ارب 80 کروڑ ڈالر کے ساتھ 9 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے ہیں جو دو ماہ کے درآمدی بل کے لیے کافی ہیں۔ تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ روپے کی قدر میں استحکام کی ضمانت دے رہا ہے۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ تیزی کے ٹریک پر رہی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس مزید 370.58 پوائنٹس بڑھ گیا۔ تفصیلات کے مطابق رواں ہفتے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی چھائی ہوئی ہے، رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز زبردست تیزی کے باعث 836.57 پوائنٹس بحال ہوئے تھے اور انڈیکس 11 ماہ بعد 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا تھا اور حصص مالیت میں 110 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا، دوسرے کاروبار روز غیر متوقع طور پر گراوٹ دیکھی گئی تھی جس کے بعد انڈیکس میں 335 پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی۔ تیسرے کاروباری روز تیزی ایک مرتبہ واپس لوٹی ہوئی، جس کے باعث انڈیکس 481.79 پوائنٹس بڑھ گیا۔ تیزی کا تسلسل آج چوتھے کاروباری روز بھی دیکھنے کو ملا، 370.58 پوائنٹس کی تیزی کے باعث سٹاک مارکیٹ میں مزید چار حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 40300، 40400، 40500، 40600 کی حدیں شامل ہیں، پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.91 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 40809.31 پوائنٹس کی سطح کو چھو گیا تھا، تاہم تیزی کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا، کاروبار کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 370.58 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40641.10 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 32 کروڑ 72 لاکھ 38 ہزار 870 شیئرز کا کاروبار ہوا حصص کی مالیت میں 50 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ غیر ملکی اداروں کی طرف سے ملکی معیشت پر اطمینان کا اظہار کرنا ہے، متوقع طور پر آئی ایم ایف کی طرف سے ملنے والی دوسری قسط، موڈیز، بلومبرگ سمیت غیر ملکی اداروں کی طرف سے پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبریں بھی بہتر کردار ادا کر رہی ہیں، چین کی طرف سے حصص مارکیٹ میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اور ملک میں غیر یقینی سیاسی حالات کے باعث انویسٹرز متحرک نظر آ رہے ہیں۔