بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پاکستان میں گیس اورتیل کے بہت بڑے ذخائردریافت، تفصیلات جاری
ذخائر

پاکستان میں گیس اورتیل کے بہت بڑے ذخائردریافت، تفصیلات جاری

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں گیس اورتیل کے بہت بڑے ذخائر دریافت ہوگئے ہیں. اس حوالے سے پٹرولیم منسٹری کی طرف سے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے. اعلامیے کے مطابق صوبہ سندھ کے شہروں سانگھڑاورگمبٹ میں گیس اورقدرتی تیل کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں. تفصیلات کے مطابق یہ ذخائر یہ پی پی ایل کے کنوؤں سے دریافت ہوئے ہیں. پی پی ایل کے ایک کنویں سے 18 ملین مکعب فٹ جبکہ دوسرے کنویں سے 12 ملین مکعب فٹ گیس کی دریافت ہوئی ہے. اعلامیے کے مطابق ان کنوؤں سے 317 بیرل یومیہ تیل نکلے گا.
پاکستان میں گیس کے بہت بڑے ذخائردریافت، جنرل زبیرحیات نے قوم کو خوشخبری سنادی
لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل زبیرحیات نے کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قوم کوخوشخبری سنائی ہے کہ بلوچستان کے ساحلی علاقے مکران میں گیس کے بہت بڑے ذخائردریافت ہوئے ہیں. ان کاکہنا تھا کہ حال ہی میں پاکستان کی ساحلی پٹی پراوشن گرافک سروے کروایاگیاتومکران کے ساحل کیساتھ ساتھ گیس کے بہت بڑے ذخائردریافت ہوئے ہیں. انہوں نےکہا کہ گیس کے حوالے سے پاکستان 9 بڑا ملک ہے. نوجوان نسل ہی اس قوم کا اصل اثاثہ ہے

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*