Buy website traffic cheap

عبدالقدیر خان

ایٹمی سائنسدان ڈاکٹرعبدالقدیر خان بھی میدان میں آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): محسن پاکستان ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر جارحیت کرنے سے قبل سوبار سوچے گا ، مودی کیلئے بہتری ہے کہ اپنے مسائل سرحد کے اندر حل کرے ، پاکستان کو نہ الجھاناہی ان کے حق میں بہتر ہوگا ۔ ڈاکٹر عبد القدیر خان نے کہاہے کہ ہم بھارتی چیخ و پکار اور اشتعال انگیزی سے الجھنے کے بجائے ہمیں اپنے سیاسی اور معاشی استحکام کی فکر کرنی چاہئے، بھارت پاکستان پر جارحیت کیلئے سو بار سوچے گا اور اسے خوب معلوم ہے اس کا جواب کیا ہو گا، اسی خوف نے اسے آج تک جنگ اور جارحیت سے باز رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے عوام کو بڑی حکمت اور سوچ و بچار کے ساتھ تحریک آزادی کو آگے بڑھانا چاہئے، نریندر مودی کی بہتری اس میں ہے کہ اپنے سیاسی مسائل سرحد کے اندر حل کریں اور پاکستان کو الجھانے کی کوشش نہ کی جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں پر ظلم و تشدد اور یہاں ہونے والی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں مہذب دنیا کیلئے چیلنج ہیں، کشمیریوں کو چاہئے کہ وہ آزادی کی بات کریں اور اسے یقینی بنائیں، یہ مرحلہ پاکستان کا پرچم لہرانے اور پاکستان کے نعرے لگانے کا نہیں، اصل مقصد بھارتی تسلط سے آزادی ہے پاکستان کا ہاتھ تو کسی وقت بھی پکڑسکتے ہیں۔