بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> بھارتی فائٹر کو پچھاڑنے والے پاکستانی فائٹر کیلئے شانداراعلان کردیا گیا

بھارتی فائٹر کو پچھاڑنے والے پاکستانی فائٹر کیلئے شانداراعلان کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں چوتھی بین الااقوامی مارشل آرٹ چیمپئن شپ کے مقابلے میں بھارتی حریف کو شکست دینے والے پاکستانی فائٹر کمانڈو خان سعید کو آئی جی سندھ نے انعام دینے کا اعلان کردیا ۔ مقابلے میں کامیابی پانے پر آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام نے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ سندھ پولیس کے ایس ایس یو کمانڈو خان سعید نے نمبٹ نیشنل سٹیڈیم بنکاک میں منعقدہ چوتھی بین الاقوامی مارشل آرٹ چیمپیئن شپ میں کک باکسنگ کے مقابلے میں حصہ لے کرپاکستان کی نمائندگی کی۔مقابلے میں پاکستانی کک باکسر نے روایتی حریف بھارت کے کھلاڑی تیجاسوی واسو شیمہ کو شکست دی۔پہلے راو¿نڈ کے دو منٹ میں خان سعید نے مارشل آرٹ کی تیکنیکوں کوبہترین طریقے سے استعمال میں لاتے ہوئے انتہائی معیاری کھیل پیش کیا اور کامیابی اپنے نام کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*