Buy website traffic cheap

آئی ایم ایف

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 45 کروڑ ڈالرکی دوسری قسط مل گئی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی طرف سے 45 کروڑ ڈالر کی دوسری قسط موصول ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو عالمی مالیاتی ادارے کی طرف سے پہلی 99 کروڑ ڈالر (تقریباً ایک کھرب 50 ارب روپے) کی قسط ملنے کے بعد دوسری قسط بھی 45 کروڑ ڈالر ( تقریباً 69 ارب روپے) کی موصول ہو گئی۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال کے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا اور مذاکرات کے بعد چھ ارب ڈالر کا بیل آؤٹ پیکیج حاصل کیا تھا۔ اس دوران دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات ہوئے جس کے بعد حکام کی طرف سے پہلی قسط جاری کی گئی تھی۔ آج آئی ایم ایف نے دوسری قسط جاری کر دی گئی ہے، 45 کروڑ ڈالر (تقریباً 69 ارب روپے) کی قسط موصول ہونے کے بعد ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 17 ارب 59 کروڑ ڈالر ہو گئے ہیں۔