بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی معلومات کے لیے ترک حکومت سے رابطہ

ایف بی آر کا ٹیکس چوروں کی معلومات کے لیے ترک حکومت سے رابطہ

لاہور(ویب ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر ) نے ٹیکس چوروں کی معلومات کے لئے ترک حکومت سے رابطہ کرلیا ہے اور ٹیکس چوری میں ملوث کمپنیوں اور لوگوں کے بارے میں ترکی سے ڈیٹا مانگا ہے تاہم ترک حکام نے نامکمل کوائف پر پاکستان کو معلومات فراہم کرنے سے معذرت کرلی اور ایف بی آر سے مزید معلومات فراہم کرنے کا کہا ہے۔ ترک حکام کی جانب سے جوابی خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے جن ٹیکس نادہندگان کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی درخواست بھجوائی گئی ہے ان کے بینک اکاؤنٹس ، بینک ٹرانزیکشنز کی اگر کوئی تفصیلات ہیں تو شیئر کی جائیں، ان کے بارے میں مزید مخصوص بیک گراونڈ انفارمیشن فراہم کیا جائے اور جس مدت کے لئے معلومات درکار ہیں اس مدت کے بارے آگاہ کیا جائے، جن ٹیکس ائیرز کیلئے تحقیقات کی جارہی ہیں ان ٹیکس سالوں سے آگاہ کیا جائے۔ترک حکام نے معلومات کی درخواست بھجوانے ایف بی آر کے افسر ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز ڈاکٹر محمد اشفاق کی تصدیق بھی مانگی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*