بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> کرتارپور راہدری، یاتریوں کیلئے پاسپورٹ اور رجسٹریشن کی شرط بحال

کرتارپور راہدری، یاتریوں کیلئے پاسپورٹ اور رجسٹریشن کی شرط بحال

لاہور(ویب ڈیسک): کرتارپور راہداری پر بھارت کے انکار کے بعد پاسپورٹ اور رجسٹریشن کی شرط بحال کر دی گئی، بھارت کے اعتراض کے بعد خصوصی رعایت کو جاری نہیں رکھا جا سکتا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ممکن نہیں کہ بھارت پاسپورٹ چیک کرے اور پاکستان نہ کرے، پاکستان نے ایک سال کیلئے پاسپورٹ اور 10 روز قبل رجسٹریشن کی شرط ختم کی تھی، دونوں ممالک کی جانب سے یاتریوں کی فہرستوں کے تبادلے پر کام شروع ہوگیا۔ ادھر ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے نجی نیوزچینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا یاتری 3 انٹری پوائنٹس سے پاکستان میں داخل ہونگے، یاتری راہداری، واہگہ بارڈر اور دیگر ممالک سے پاکستان پہنچیں گے، تقریب میں منموہن سنگھ، نوجوت سدھو، بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ شرکت کرینگے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*