Buy website traffic cheap


پہلا ون ڈے : پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو جیت کیلئے280 رنز کا ہدف دیدیا –

تفصیلات کے مطابق :شارجہ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 281 رنز بنائے، ٹیم میں واپس آنے والے حارث سہیل نے 112 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو ان کے کیریئر کی پہلی سنچری ہے۔ پاکستان کی جانب سے امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام 35 رنز کے مجموعی اسکور پر 17 رنز بنانے کے بعد ناتھن لیون کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے جب کہ شان مسعود بھی 40 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔ حارث سہیل اور عمر اکمل نے 98 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اس دوران حارث سہیل نے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم عمر اکمل ایک رنز کی کمی سے اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور 49 رنز پر آؤٹ ہوگئے، کپتان شعیب ملک صرف 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، فہیم اشرف نے 4 چوکوں کی مدد سے 28 رنز بنائے جب کہ عماد وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ آسٹریلیا کی جانب سے کوٹرنائل اور میکسویل نے 2،2 اور نیتھن لائن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل میچ شروع ہونے سے قبل کرائسٹ چرچ کی مساجد میں ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید اور زخمی ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے فیلڈنگ کی دعوت دی۔ قومی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کررہے ہیں اور ٹیم میں امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، یاسر شاہ شامل ہیں جب کہ محمد عباس اور شان مسعود ڈیبیو کریں گے۔ پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈس کومب، شان مارش، مارکس اسٹونس، ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل پر مشتمل ہے۔