Buy website traffic cheap

ٹیسٹ سیریز

پروٹیزکیخلاف ٹیسٹ سیریزمیں پاکستان کے پاس رینکنگ بہترکرنے کا بہترین موقع

لاہور(ویب ڈیسک): جنوبی افریقہ کیخلاف بدھ سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں پاکستان کے پاس رینکنگ میں بہتری پانے کا موقع موجود ہوگا۔قومی ٹیم سردست 92 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے، پروٹیز کیخلاف 3-0 سے فتح پر گرین شرٹس 100 پوائنٹس لے کر چھٹے نمبر آسکتی ہے، 2-0 سے کامیابی پر پوائنٹس بڑھ کر 99 جبکہ 2-1 اور1-0 سے جیت پر پوائنٹس 97 ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب جنوبی افریقہ کے لیے انگلینڈ کی جگہ دوسری پوزیشن پر آنے کا موقع ہوگا لیکن اس کیلیے پاکستان کیخلاف 3-0 سے کامیابی درکار ہوگی، اس صورت میں پوائنٹس بڑھ کر 110 ہوسکتے ہیں، 2-0 سے جیت پر 108 پوائنٹس ہوں گے، بیٹنگ میں ویرات کوہلی پہلے اور اظہر علی نویں نمبر پر ہیں، بولنگ میں کیگاسو ربادا سرفہرست ہیں۔

قومی ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے پی ایس ایل کی طرز پر ویمنز لیگ کرانے کا مطالبہ کردیا
لاہور(ویب ڈیسک): قومی ٹیم کی کپتان جویریہ خان نے پی ایس ایل کی طرز پر ویمنز لیگ کرانے کی تجویز پیش کردی۔ایک انٹرویو میں جویریہ خان نے کہا کہ قومی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل وقت کے ساتھ آئے گا، فی الحال نئے ٹیلنٹ کو گروم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، موجودہ صورتحال میں ہار جیت سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ ٹیم کی پرفارمنس میں کتنی بہتری آرہی ہے، کسی بھی میگا ایونٹ میں 6 یا 7 نئی کرکٹرز کو مواقع دیں گے تو تھوڑے مسائل تو ہوں گے۔کپتان نے کہا کہ ہمارے پاس کھلاڑیوں کا پول30 کے قریب ہے، آسٹریلیا، بھارت، ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ میں ایک عرصے سے ویمنزکرکٹ کی سرگرمیاں جاری ہیں، ان کا اسکول، کالج، کلب کرکٹ سمیت ڈومیسٹک ڈھانچہ مضبوط ہے، لیگز بھی ہوتی ہیں، حتی کہ بنگلہ دیش میں بھی لیگ ہو رہی ہے، مقابلے کی فضا میں کھیل نکھرتا ہے، اگر پاکستانی کرکٹرز کو بھی یہ مواقع فراہم ہوں تو کارکردگی میں نمایاں بہتری آئے گی۔جویریہ خان نے کہا کہ کھیل میں جتنی سرمایہ کاری کریں گے اتنے ہی مثبت نتائج سامنے آئیں گے،فی الحال پاکستان کی کارکردگی کا آسٹریلیا، انگلینڈ، بھارت اور دیگر دیگر بڑی ٹیموں سے موازنہ درست نہیں۔کپتان نے کہا کہ صورتحال میں بہتری آرہی ہے،