Buy website traffic cheap

اداکارہ

پاکستان کی معروف اداکارہ کو تشدد کرکے قتل کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): نامورمقامی اسٹیج اداکارہ گلالئی کو نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد بے دردری سے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں تھانہ چورہ کی حدود سے برآمد ہونے والی نامعلوم خاتون کی لاش کی شناخت پشتو کی اسٹیج اداکارہ گلالئی کے نام سے ہوئی ہے۔ مردان میں اسٹیج ڈراموں کی خوبصورت اداکارہ گلالئی کو گزشتہ روز نامعلوم افراد نے وحشیانہ تشدد کے بعد قتل کر دیا تھا۔اداکارہ ان دنوں اپنے نومولود دوماہ کے بیٹے کے ساتھ مردان میں رہائش پذیر تھیں۔ ان کے قتل پر مقامی فنکاروں نے رنج کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔اداکارہ گلالئی کے قتل کا مقدمہ اس کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں اداکارہ کا نام گلالئی کے بجائے لبنٰی لکھا گیا ہے جبکہ اداکارہ کا شوہر عمران واقعے کے بعد سے روپوش ہے۔ پولیس کے مطابق تین افراد پر دعویٰ داری کی گئی جس پر تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔