Buy website traffic cheap

پاکستان سٹاک مارکیٹ

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے وارے نیارے ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): ملکی معیشت کے حوالے سےبین الاقوامی اداروں کی طرف سے مثبت خبریں آنے کے اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ پر آنے لگے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 799.47 پوائنٹس بڑھ گیا، حصص کی مالیت میں 100 ارب سے زائد کا اضافہ ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے تیسرے روز زبردست تیزی رہی، تیزی کے باعث انڈیکس 799.47 پوائنٹس بڑھ گیا، تیزی کے باعث حصص مارکیٹ کی آٹھ حدیں بحال ہو گئیں۔ بحال ہونے والی حدوں میں 40400، 40500، 40600، 40700، 40800، 40900، 41000، 41100 کی حدیں شامل ہیں۔ گزشتہ روز کرسمس اور قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر چھٹی تھی جس کے باعث کاروبار نہ ہو سکا، اس سے قبل کاروباری دوسرے روز سٹاک مارکیٹ میں 320.03 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس 40328.32 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ آج کاروبار کا آغاز ہی مثبت انداز میں ہوا، پہلے دو گھنٹوں کے دوران زبردست تیزی دیکھی گئی اور 400 پوائنٹس بڑھ گئے، دوپہر 12 بجے کے قریب انڈیکس 40710.79 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ایک موقع پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 41148.72 پوائنٹس کی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا تاہم آخری لمحات تک یہ تسلسل نہ رکھ سکا۔ اور آخری لمحات میں معمولی مندی آئی جس کے بعد حصص مارکیٹ کا انڈیکس 799.47 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41127.79 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ آج سٹاک مارکیٹ میں حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ پورے کاروباری روز کاروبار میں 1.94فیصد دیکھی گئی، مارکیٹ میں 13 کروڑ 20 لاکھ 17 ہزار 420 شیئرز کا کاروبار ہوا۔ معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی سب سے بڑی وجہ ملکی معیشت کے حوالے سے عالمی اداروں کی مثبت خبریں اثر انداز ہو رہی ہیں، آئی ایم ایف کی طرف سے ملکی معیشت میں بہتری کی خبروں کے باعث انویسٹرز مارکیٹ میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ قوی امکان ہے کہ آئندہ مانیٹری پالیسی میں کمی کے اثرات بھی تیزی کی وجہ ہیں۔