بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کی موجیں لگ گئیں
Pakistan Stock Market, Points, Shares, Index, Investors,

سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، سرمایہ کاروں کی موجیں لگ گئیں

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سٹاک مارکیٹ میں رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، تیزی کے باعث انڈیکس 474.87 پوائنٹس بڑھ گیا جبکہ حصص کی مالیت میں 70 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حصص مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کے باعث انڈیکس میں 1221.55 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھی گئی تھی ۔ مندی کے باعث 12 حدیں گر گئیں تھیں۔ گرنے والی حدوں میں 41600، 41500، 41400، 41300، 41200، 41100، 41000، 40900، 40800، 40700، 40600، 40500 کی حدیں شامل تھیں جبکہ انویسٹرز کے 180 ارب روپے سے زائد ڈوب گئے تھے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران مندی نے سٹاک مارکیٹ کو جکڑے رکھا تھا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران 93.79 پوائنٹس، دوسرے روز 240 پوائنٹس، تیسرے روز 400 پوائنٹس گرا جبکہ چوتھے روز کے دوران صرف چار پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی، تاہم کاروباری آخری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر 272.56 پوائنٹس کی مندی آئی تھی۔ آج کاروبار کا آغاز زبردست انداز میں ہوا، پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس میں دو سو پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 40600 کی حد بحال کر گیا تھا، تاہم اس دوران معمولی اُتار چڑھاؤ کے بعد اگلے مزید دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس 40522.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچا۔ تاہم مندی کے بعد انویسٹرز کی طرف سے زبردست دلچسپی دکھائی گئی اور انڈیکس میں ایک مرتبہ پھر 200 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 40743.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ ٹریڈنگ کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 474.87 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40884.25 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا، تیزی کے باعث مزید چار حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 40500، 40600، 40700، 40800 کی حدیں شامل ہیں۔ ٹریڈنگ کے دوران حصص کی مالیت میں 70 ارب روپے کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.16 فیصد بہتری دیکھی گئی۔ معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ہونے والی بڑی مندی کے حصص کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے انویسٹرز نے سٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی خریداری میں دلچسپی لی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*