Buy website traffic cheap


سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے

لاہور(ویب ڈیسک) سٹاک مارکیٹ میں کاروبار ی ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رجحان پیدا ہو گیاہے جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 41 ہزار 630 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعد اس میں مندی کا رجحان پیدا ہو گیا جو کہ مسلسل بڑھتا ہی چلا گیا تاہم اس وقت انڈیکس 862 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 40 ہزار 768 پوائنٹس پر آ گیاہے ۔ خبر فائل کرنے تک سٹاک مارکیٹ میں 85,195,550شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت 3,805,442,151 روپے رہی ۔ گزشتہ ہفتے بھی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا اور آخری روز انڈیکس میں 273 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ ہفتے جب مارکیٹ کھلی تھی انڈیکس42565 پر تھا اور پانچ دن مندی کا رجحان رہا۔ کاروباری ہفتے کے پانچ دنوں میں 935 پوائنٹس کی کمی ہوئی تھی۔