Buy website traffic cheap


ایل او سی پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ ،3 جوان شہید

لاہور(ویب ڈیسک)‌ لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 3 پاکستانی فوجی جوان شہید جب کہ جوابی فائرنگ میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کشمیر کی کشیدہ صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے بھارت نے ایل اوسی پر اشتعال انگیزی بڑھادی ہے اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف کرتے ہوئے ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے 3 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایل او سی پر فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، پاک فوج کی مؤثرجوابی کارروائی میں 5 بھارتی فوجی بھی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، جب کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں کئی بھارتی بنکرزبھی تباہ ہوگئے۔