Buy website traffic cheap

Pakistan, FATF, Grey List, Paris, Hammad Azhar,

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو گرے لسٹ میں برقراررکھنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرارکھنے کا فیصلہ کیا ہے. حتمی فیصلہ جون میں ہونیوالے اجلاس میں کیاجائیگا.

اری اعلامیہ کے مطابق پیرس پلینری اجلاس 16 سے 21 فروری تک جاری رہا۔ وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے اس میں شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان کی مختلف شعبوں میں پیش رفت کو سراہتے ہوئے پاکستان کے ایکشن پلان پر عملدرآمد میں 9 اضافی امور کا احاطہ کیا گیا۔ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نے پاکستان کو چند امور میں مزید کام کی ضرورت پر زور دیا۔ پاکستان سے متعلق فیصلہ اب جون میں ہونے والے اجلاس میں ہوگا۔