Buy website traffic cheap

یو اے ای

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی ممکنہ واپسی، یو اے ای کو اپنی فکر پڑگئی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں کرکٹ کی واپسی سے یو اے ای کو اپنی فکر پڑگئی جب کہ ابوظبی نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹی 10 لیگ کے حقوق 5 برس کیلیے اپنے نام محفوظ کرلیے۔پی ایس ایل کے آخری 8 میچز کے پاکستان میں کامیاب انعقاد اور آئندہ برس پوری لیگ اپنے ملک میں کرانے کے اعلان سے متحدہ عرب امارات مستقبل کا سوچنے لگا ہے۔ سب سے پہلے ابوظبی نے دوراندیشی سے کام لیتے ہوئے ٹی 10 لیگ کے حقوق پانچ برس کیلیے اپنے نام محفوظ کرلیے اور اس کا نام اب ابوظبی ٹی 10 لیگ ہوگا۔ اس کے گزشتہ2 ایونٹس شارجہ میں ہوئے تھے۔ایونٹ کے چیئرمین شجیع الملک کا کہنا ہے کہ شارجہ میں گنجائش کم ہونے کی وجہ سے ہم دیگر وینیوز میں بھی مقابلوں کے انعقاد کی منصوبہ بندی کررہے تھے،ابوظبی کی پیشکش ایسی تھی کہ ہم نے ایونٹ کو وہاں تک محدود کردیا جو23 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ادھر ابوظبی کرکٹ کے قائم مقام چیف ایگزیکٹیو میٹ باؤچر نے کہاکہ پی ایس ایل کے آخری مقابلوں کے پاکستان میں شاندار انعقاد اور وہاں پر انٹرنیشنل کرکٹ کی ممکنہ واپسی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے اپنے ایونٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا، شجیع الملک کی صورت میں ہمیں وہی شراکت مل گئی جس کی ضرورت تھی، ٹی 10 ایک بہترین فارمیٹ ہے۔