Buy website traffic cheap

معاہدہ

پاکستان اوربرطانوی حکومت کے درمیان اہم ترین معاہدہ طے پاگیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان اوربرطانوی حکومت کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کے متعلق اہم معاہدہ طے پاگیا ہے. برطانیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے،پاکستان اوربرطانیہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ طے پاگیاجس پر برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریو اورسیکرٹری داخلہ اعظم سلیمان نے معاہدے پردستخط کئے ہیں۔معاہدے کے تحت قیدیوں کواپنے گھرکے قریب سزاکاٹنے کاموقع ملے گا۔ برطانوی سیکرٹری داخلہ کے دورہ پاکستان کے دوران معاہدے کی منظوری دی گئی۔ معاہدے کے مطابق قیدیوں کے تبادلے کے بعدرہائی سے پہلے سزا پوری کرنے کویقینی بنایاجائے گا۔ معاہدے سے متعلق بر طانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کے تبادلے کامعاہدہ دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کامظہر ہے جس سے قیدیوں کواپنے ممالک میں باقی سزاپوری کرنے کاموقع ملے گا۔

ایف آئی اے نے معروف پاکستانی نژاد برطانوی شہری کو ایئرپورٹ پر پاکستان میں داخلے سے روک دیا
لاہور(ویب ڈیسک): ایف آئی اے نے لارڈ نذیر احمد کواسلام آباد ائیر پورٹ پر روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد لارڈ نذیر احمد جو کہ برطانوی پارلیمنٹ کے ممبر ہیں، لارڈ نذیرکو لندن سے پاکستان پہنچنے پر اسلام آباد ائیر پورٹ پر ایف آئی اے حکام نے روک لیا گیا۔ جس کے بعد ایف آئی اے نے کئی گھنٹوں کے انتظار کے بعد صرف 72گھنٹوں کیلئے داخلے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ واقعے کے بعد لارڈ نذیر احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کی طرف سے اعلان کے مطابق زائد المیعاد شناختی کارڈ پر پاکستان میں داخلے کی اجازت ہے لیکن اس کے باوجود کئی گھنٹے روکے رکھنا زیادتی ہے۔لارڈ نذیر کا کہنا تھا کہ سول سروس اور حکومت کے بیانات میں فرق نظر آتاہے۔ وزیر اعظم عمران خان کو اس طرح کے نادان لوگوں کو اختیار نہیں دینا چاہئے۔