بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ منگل کے روز برسٹل میں کھیلا جائے گا، جو پاکستانی وقت کے مطابق 5 بجے شروع ہوگا – میزبان ٹیم کو ون ڈے سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق :‌پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والا پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔ اوول میں ہونے والا پہلا میچ فقط 19 اوورز کے بعد ہی روکنا پڑا اور بارش کے باعث بے نتیجہ رہا،

جب کہ دوسرے میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 12 رنز سے شکست دی۔ دوسرے ایک روزہ میچ میں انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر نے سینچری بنائی تھی، جب کہ پاکستان کی طرف سے فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا تھا۔ اس سے قبل واحد ٹی 20 میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ 17 جب کہ پانچواں اور آخری میچ 19 مئی کو کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کے خلاف پاکستانی ٹیم کا ریکارڈ اچھا نہیں۔ اس سے قبل آخری دس سالوں میں پاکستانی ٹیم صرف پانچ میچ جیت سکی، جب کہ چودہ میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*