Buy website traffic cheap

آؤٹ

پاکستانی ٹیم کی شاندار کارکردگی جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 262 رنز پر آؤٹ

لاہور(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کی شاندارکارکردگی کا مظاہر کرتے ہوئے پہلی اننگز میں جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم کو 262 رنز پر پویلین کا راستہ دیکھا دیا –
ذرائع کےمطابق : پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آخری میچ جنوبی افریقی شہر جوہانسبرگ میں کھیلا جارہا ہے، جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو پروٹیز کی جانب سے اننگز کا آغاز کپتان ڈین ایلگر اور ایڈن مارکرم نے کیا۔ اوپنر ڈین ایلگر زیادہ دیر وکٹ پر کھڑے نہ رہ سکے اور صرف 5 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ ایڈن مارکرم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور نصف سنچری مکمل کی، کھانے کے وقفے تک میزبان ٹیم نے ایک وکٹ کے نقصان پر 108 رنز بنائے، دوسرے سیشن میں تازہ دم بولرز نے عمدہ بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مارکرم اور ہاشم آملہ کو پویلین بھیج دیا، مارکر نروس نائنٹیز کا شکار ہو کر 90 رنز پر چلتے بنے جب کہ ہاشم آملہ 41 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جنوبی افریقا کی چوتھی وکٹ 229 رنز پر اس وقت گری جب بروین 49 رنز بنا کر محمد عباس کا شکار بنے، محض 15 رنز کے اضافے کے ساتھ 244 کے مجموعے پر باووما 8 اور زوبایر حمزہ 41 رنز پر محمد عامر نے دونوں کو چلتا کیا۔ قومی ٹیم میں جنوبی افریقا کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ کے لیے 3 تبدیلیاں کی گئی ہیں، یاسر شاہ، فخر زمان اور شاہین آفریدی کی جگہ فہیم اشرف، شاداب خان اور حسن علی کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل کھیلے گئے دونوں ٹیسٹ میچوں میں قومی ٹیم کو ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا، تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقا کو 0-2 کی برتری حاصل ہے تاہم کلین سوئپ سے بچنے کے لیے قومی ٹیم کو آخری ٹیسٹ میچ جیتنا ضروری ہے۔

جنوبی افریقہ کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ
لاہور(ویب ڈیسک): جنوبی افریقہ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کربیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے. پاکستان اور جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ آج کھیلا جارہاہے ۔ میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے جبکہ پاکستان کی جانب جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے قومی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ۔ پہلے دونوں میچوں میں پاکستان کوشکست ہوئی ہے اور جنوبی افریقہ کو سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن بر تری حاصل ہے ۔ دوسری جانب کھلاڑی آخری ٹیسٹ میں بہتر پرفامنس کے لیے پْرامید ہیں جس کیلئے ٹیم میں دو تبدیلیوں کی گئیں.۔تیسرے ٹیسٹ کے لیے فائنل الیون میں اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کی جگہ محمد رضوان اور فہیم اشرف کی شمولیت کا امکان ہے۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بھی کہنا ہے کہ وہ 5 بولرز کے ساتھ ٹیسٹ میچ کھیلنے کی حکمت عملی کے حامی ہیں لیکن جنوبی افریقا کی کنڈیشنز مختلف ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ فہیم اشرف کی قابلیت کے معترف ہیں اور انہوں نے انگلینڈ میں بھی ان کی تعریف کی اور پرامید ہیں کہ فہیم اشرف پاکستان کے مکمل آل راؤنڈر ہوں گے۔ جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے قومی ٹیم کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی۔ذرائع کے مطابق کل سے شروع ہونے والے جوہانسبرگ ٹیسٹ کے لیے پاکستان ٹیم میں 5 بولرز اور 6 بیٹسمینوں کی شمولیت کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان فٹ شاہین شاہ آفریدی جوہانسبرگ ٹیسٹ میں شرکت نہیں کریں گے جب کہ اوپننگ بلے باز فخر زمان اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو بھی 11 رکنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا جائے گا۔ذرائع کے مطابق فہیم اشرف اور شاداب خان کی شمولیت یقینی ہے، شاداب خان یاسر شاہ کی جگہ لیں گے تاہم محمد رضوان کی شمولیت کی امکانات معدوم ہوچکے ہیں۔ جوہانسبرگ ٹیسٹ میں پاکستان کو فاسٹ بولنگ اٹیک محمد عامر، محمد عباس، حسن علی اور فہیم اشرف پر مشتمل ہوگا جب کہ شاداب خان اسپن بولنگ کا خلا پورا کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی بیٹنگ لائن میں امام الحق، شان مسعود، اظہر علی، اسد شفیق، بابر اعظم اور کپتان سرفراز احمد شامل ہوں گے۔