بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> پاکستان بمقابلہ سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ہوگا

پاکستان بمقابلہ سری لنکا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ہوگا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان اور سری لنک اکے درمیان آخری ٹی ٹوئنٹی میچ آج قذافی سٹیڈیم لاہورمیں ہوگا. مہمان ٹیم سیریز کے ابتدائی دومیچ جیت کر سیریز اپنے نام کرچکی ہے. قومی کرکٹ ٹیم وائٹ واش کی حزیمت سے بچنے کے لیے آج میدان میں اتریگی

سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران سیکیورٹی کے شاندارانتظامات کیے گئے . دورے کے آخری میچ کو پرامن بنانے کے لیے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں. ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان تمام انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں. اس حوالے سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان کا کہنا تھا کہ 03ایس ایس پیز، 13ایس پیز،42ڈی ایس پیز، 131انسپکٹرزاور 718اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے۔فائنل میچ کے دوران مجموعی طور پر 13ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی کریں گے۔کرکٹ ٹیموں اور شائقین کرکٹ کی فول پروف سکیورٹی کے لئے گذشتہ 02 میچز کی ایس او پیز کے مطابق عمل درامد کریں گے۔
پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی لاہور پولیس کے لئے انتہائی باعث مسرت ہے۔سکیورٹی انتظامات کے حوالہ سے تمام متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ٹیموں کی قیام گاہ اورسٹیڈیم کے گردو نواح میں جاری سرچ اینڈ سویپ آپریشنز خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ ڈولفن سکواڈ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کر رہی ہیں، بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں میچ اور ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران فضائی نگرانی کے لئے ہیلی کاپٹرز کی مدد بھی حاصل ہو گی۔ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف کی نقل و حرکت مسلسل مانیٹر کی جا رہی ہیںشہری قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں، ممنوعہ اشیاء سٹیڈیم میں لانے پر مکمل پابندی ہے۔ شائقین کرکٹ کے لمحات سے بھرپور لطف اندوز ہونے کے لئے لاہور پولیس سے تعاون کریں۔ مخصوص مقامات پر پارکنگ انتظامات ہیں، شائقین کو شٹل بس سروس کے ذریعے سٹیڈیم تک پہنچایا جائے گا۔ لاہور پولیس کو سکیورٹی انتظامات میں تمام متعلقہ اداروں کی بھرپور معاونت حاصل ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*