بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست ، پاکستانی ٹیم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو شکست ، پاکستانی ٹیم نے نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

لاہور(ویب ڈیسک) پاکستان نے ورلڈ کپ میں بغیر کسی انفرادی سنچری کے سب سے بڑے مجموعے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق : قومی ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کھیلے گئے میچ میں 8 وکٹ پر 348 رنز بنائے، جس میں سب سے زیادہ 84 رنز محمد حفیظ نے سکور کیے، بابر اعظم 64 اور سرفراز احمد 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ تیسرا موقع ہے جب پاکستان نے بغیر کسی سنچری کے 300 پلس کا مجموعہ ترتیب دیا، اس سے قبل 1983 میں سری لنکا کے خلاف 5 وکٹ پر 338 اور2015 میں یو اے ای سے میچ میں 6 وکٹ پر 339 رنز بنائے تھے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے پاس تھا،ٹیم نے ویلنگٹن میں 2015 کے میگا ایونٹ میں بغیر کسی پلیئر کی سنچری کے 6 وکٹ پر 341 رنز بنائے تھے۔ یاد رہے کہ کر کٹ ورلڈ کپ 2019کے اہم میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی ٹیم نے انگلینڈ کو 14رنز سے شکست دے دی۔شاہینوں نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 348رنز بنائے جو ورلڈ کپ کی تاریخ میں انگلینڈ کے خلاف کسی بھی ٹیم کا سب سے زیادہ سکور ہے ۔جواب میں انگلینڈ کی ٹیم سخت مقابلے کے بعد مقررہ پچاس اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان کے ساتھ334رنز ہی بنا سکی ۔ نا ٹنگھم میں ہونے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کا پاکستان نے بھر پور فائدہ اٹھا یا ۔پاکستان کی جانب سے امام الحق 44،فخر زمان 36،بابر اعظم 63،محمد حفیظ84،سرفراز احمد 55،وہاب ریاض 4اور آصف علی 14سکور کر کے آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کی جانب سے معین علی نے 3جبکہ واکس اور ووڈز نے 2,2وکٹس حاصل کیں۔

انگلینڈ کی جانب سے جیسن رائے 8،بیرسٹو32،جوئے روٹ107،این مورگن 9،اور سٹوکس 13سکور پر آوٹ ہو گئے ۔محمد عامر اور شاداب خان نے 2,2جبکہ وہاب ریاض نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔محمد حفیظ اور شعیب ملک نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*