Buy website traffic cheap

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم

پاکستان سمیت دنیابھرمیں‌عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم عقیدت واحترام سےمنائی جارہی ہے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان سمیت دنیابھرمیں‌عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم عقیدت واحترام سےمنائی جارہی ہے. گلی گلی قریہ قریہ درود وسلام کی صدائیں گونج رہی ہیں. میلاد کی محفلیں،جلوس،گھروں، محلوں میں چراغاں ہیں. سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی ہے پورے ملک میں اس سلسلے میں سندھ میں آج اورکل موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہے. کوئٹہ اورجعفرآباد میں بھی آج ڈبل سواری پرپابندی عائد ہے. صبح 8 تا رات 12 بجے تک موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی. کوئٹہ میں عیدمیلادالنبی ﷺکاجلوس آج باچاخان چوک سےنکالاجائےگا. ڈی جی خان میں‌جشن عیدمیلاد النبی ﷺکامرکزی جلوس جامع مسجدبلاک 3 سےبرآمد ہوگا. قلات،مستونگ،سکندرآباد،آواران،خضدارمیں جشن عیدمیلاد النبیﷺکےجلوس نکالے گئے ہیں. جھنگ میں‌جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کےسلسلے میں جلوس نکالاگیا. خانیوال میں جشن عیدمیلاد النبی ﷺکامرکزی جلوس مرکزی جامع مسجدچوک سےنکالا گیا. بکیرا شریف،نصرپور، پیارولوند، چمبڑمیں بھی جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوس نکالے گئے. کراچی میں‌12ربیع الاول کے جلوسوں کا آغاز بعد نماز ظہر ہوگا.