بنیادی صفحہ -> ٹیکنالوجی -> مشہور موبائل فون گیم PUBG کے خلاف پاکستان عالم دین نے فتویٰ جاری کر دیا : مگرکیوں ؟

مشہور موبائل فون گیم PUBG کے خلاف پاکستان عالم دین نے فتویٰ جاری کر دیا : مگرکیوں ؟

لاہور(ویب ڈیسک) معروف گیم ’پلیئر اَن ناﺅنز بیٹل گراﺅنڈز‘ (PUBG)جیسے ہی متعارف کروائی گئی، تیزی کے ساتھ پوری دنیا میں مقبول ہو گئی اور آج یہ مغربی دنیا کے ساتھ ساتھ مسلم ممالک میں بھی بہت پسند کی جاتی ہے تاہم اب ایک پاکستان عالم دین نے اس کے خلاف فتویٰ جاری کر دیا ہے۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق عالم دین نے فتویٰ میں کہا ہے کہ ”یہ گیم کھیلنا حرام ہے اور مسلمانوں کو اس سے دور رہنا چاہیے۔ “ اپنے ویڈیو پیغام میں عالم دین فرماتے ہیں کہ ”قیامت برپا ہونے سے پہلے انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جنگ ہو گی جس کا نام ’الملحة الکبریٰ‘ ہو گا۔ یہ جنگ اتنی خوفناک ہو گی کہ 99ہاریں گے اور صرف ایک جیتے گا۔ بالکل ایسا ہی اس گیم میں ہوتا ہے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”الملحة الکبریٰ میں جو آدمی حق کی طرف سے لڑے گا وہ جنت میں جائے گا اور دوسرے دوزخ میں۔ یہ گیم اس جنگ کی نقل ہے۔ اس گیم کے ذریعے مسلمانوں کواس جنگ کے حوالے سے غلط کام سکھائے جا رہے ہیں۔ جن میں سے ایک یہ ہے کہ اس گیم میں کھلاڑی کو گاﺅں کے گاﺅں تباہ کرنے ہوتے ہیں۔یہ گیم یہودیوں نے گمراہ کرنے کے لیے بنائی ہے۔ “ پڑھ لو کے مطابق حقیقت میں یہ گیم چینی ڈویلپرز نے بنائی اور لانچ کی ہے تاہم حقیقت اللہ ہی جانتا ہے۔عالم دین نے ویڈیو پیغام میں مزید کہا کہ ”یہ گیم اس قدر منحوس ہے کہ اسے کھیلنے والے بچے اپنے والدین کے نافرمان بن جاتے ہیں۔ انہیں اس گیم کی ایسی لت لگ جاتی ہے کہ وہ اس کے بغیر رہ ہی نہیں پاتے اور ان کی سوچ ہی تبدیل ہو جاتی ہے۔“

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*