Buy website traffic cheap

دی لیجنڈ آف مولا جٹ

پاکستانی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان ہوگیا

کراچی: پاکستانی سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان کی فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیاگیا۔پاکستان کی کامیاب ترین فلم ’مولاجٹ‘ کے ری میک ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ کا شائقین بے چینی سے انتظار کررہے ہیں۔ فلم میں پاکستانی سپراسٹار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کو کاسٹ کیا گیا ہے لہٰذا شائقین کے لیے پاکستانی لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی کی جگہ نئے دور کے اداکاروں کو دیکھنا ایک خوشگوار تجربہ ہوگا تاہم فلم ابتدا ہی سے مشکلات کا شکار ہوگئی۔’
ذرائع کے مطابق :دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ بننے کے اعلان کے بعد اوریجنل ’مولاجٹ‘ کے پروڈیوسر سرور بھٹی اور باہو فلمز کارپوریشن نے ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘کے ہدایت کار بلال لاشاری، پروڈیوسر اور فلم میں شامل اداکاروں کو کاپی رائٹ ایکٹ کی خلاف ورزی پر قانونی نوٹس جاری کیاتھا جس میں کہا گیا تھا’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘بنانے کے لیے ان کی رضامندی نہیں لی گئی۔ فلم گزشتہ کافی عرصے سے تیار تھی لیکن قانونی نوٹس کے باعث اس کی ریلیز میں تاخیر ہورہی تھی لیکن اب بالاآخر فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔فلم’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔ فلم میں فواد خان یادگار کردار مولاجٹ اور حمزہ علی عباسی نوری نتھ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ فلم’مولاجٹ‘میں یہ دونوں کردار لیجنڈ اداکار سلطان راہی اور مصطفیٰ قریشی نے ادا کیے تھے۔ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا تو اعلان کردیا گیا ہے اب شائقین بے صبری سے فلم کے پہلے ٹیزر کا انتظار کررہے ہیں۔