Buy website traffic cheap


پہلا ٹی ٹوئنٹی ، پاکستان ویمن ٹیم نے جنوبی افریقہ کیخلاف شاندار فتح حاصل کرلی

لاہور(ویب ڈیسک)‌ پاکستان ویمن ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق : پریٹوریا میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ ثناء میر اور ندا ڈار کی بولنگ کی بدولت میزبان ٹیم 7 وکٹوں پر 119 رنز بنا سکی۔ ہدف کے تعاقب میں بسمہ معروف اور ندا ڈار نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔ پاکستان نے ہدف تین وکٹوں پر 18 میں حاصل کر لیا۔ آل راؤنڈ پرفارمنس پر ندا ڈار کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ پانچ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔