Buy website traffic cheap


پاکستانی جوڑے کے لئے عالمی اعزار انہوں نے ایسا کیا کر دکھایا؟

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی احد رضا میر اورسجل علی کو عالمی ویب سائٹ ’بز ایشیا‘ پر بہترین جوڑی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی ویب سائٹ بز ایشیا نے پہلی بارآن لائن ایوارڈ 2019 کی نامزدگیوں کی فہرست جاری کی ہے،جس میں پاکستان سے بہترین جوڑی کے لیے احد رضا میر اور سجل علی کو نامزد کیا گیا ہے۔
بز ایشیا نے فہرست میں اُن با صلاحیت اداکاروں، گلوکاروں اور چینلز کو چُنا ہے جنہوں نے اپنے بہترین کام کی وجہ سے ایشیا بھر میں خوب نام کمایا ہے۔
بز ایشیا میں پاکستان اور بھارت سے 9 بہترین جوڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے. جس میں سے 8 جوڑیاں بھارتی ڈراموں جبکہ ایک جوڑی پاکستانی ڈرامہ ’آنگن‘ سے بے حد مقبولیت حاصل کرنے والی احد رضا میر اورسجل علی کی جوڑی ہے۔

دوسری جانب بھارت سے نامزد کی گئی 8جوڑیوں میں ’نککل اور سربھی، ہرشد چوپڑا اور جینیفر، محسن اور شیوانگی، شبیر اور سریتی سمیت کئی جوڑیاں شامل ہیں ،ان تمام 9 جوڑیوں کا آپس میں مقابلہ ہوگا۔
واضح رہے کہ ووٹ دینے کا عمل آن لائن 31 مارچ 2019تک جاری رہے گا اور نتائج کا اعلان رواں سال اپریل میں کیا جائے گا۔