بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پاکستانی معیشت میں توقعات سے بڑھ کر بہتری ہوئی ہے
Pakistan, IMF, Negotiations, Economy, Inflation, Revenue, Statement

پاکستانی معیشت میں توقعات سے بڑھ کر بہتری ہوئی ہے

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستانی حکام سے مذاکرات کے بعد آئی ایم ایف کا وفد واپس روانہ ہوگیا ہے. وفد کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستانی معیشت میں توقعات سے بڑھ کر بہتری ہوئی ہے. زرمبادلہ کے ذخائربڑھے ہیں اور مہنگائی کے کم ہونے کی نوید بھی سنائی گئی ہے.

آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں اعتراف کیا گیا کہ مہنگائی میں ڈالر کے ایکسچینج ریٹ کے اثرات کم ہونا شروع ہوئے ہیں۔ محصولات کے بڑھنے کی شرح حوصلہ افزا ہے۔ آمدن بڑھنے سے سماجی شعبے کے لیے فنڈز بڑھائے گئے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام کیساتھ آئی ایم ایف وفد کی ملاقات مثبت رہی۔ پاکستان نے اصلاحات پر عملدرآمد کیا جبکہ مالیاتی خسارہ بھی کم ہوا۔ پاکستان میں ایکسچینج ریٹ حقیقت کے قریب ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*