بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> افغانستان میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ، 83 افراد جاں بحق
Afghanistan, Plane Crash, Passenger, Afghan Airline, Ghazni

افغانستان میں مسافرطیارہ گر کر تباہ ، 83 افراد جاں بحق

لاہور(ویب ڈیسک): افغانستان کے صوبہ غزنی میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، افغان ائیرلائن کی پرواز میں‌ 83 مسافر سوار تھے۔ طیارہ افغان طالبان کے زیرقبضہ علاقے میں‌ گرا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارے کو زمین پر گرتے ہی آگ لگ گئی، حکام نے فائر بریگیڈ اور ایمبولینسز جائے حادثہ کی جانب روانہ کر دیں، فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں۔ قبل ازیں طیارہ آریانہ ائیرلائنز کا بتایا گیا تھا تاہم ائیرلائن انتظامیہ نے اپنا کوئی طیارہ گرنے کی تردید کی ہے۔ گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طیارہ طالبان جنگجووں کے زیراثر علاقے میں گرا جس کے سبب ہلاکتوں کی تعداد سے متعلق کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا جبکہ امدادی سرگرمیوں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغان طیارہ ہرات سے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی جانب محو پرواز تھا کہ افغان طالبان کے زیرقبضہ ضلع دہ یک میں حادثے کا شکار ہو گیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*